پاک فوج نے ملک کی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مفتی محمد حیات القادری رضوی

منگل 25 ستمبر 2018 18:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کی سلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے جوانوں پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں راہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے نوجوانوں نے وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر اپنے لہو سے وطن عزیزکو امن کا گہوارہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے جنہوں نے اپنا آج ملک وملت کے مستقبل پر قربان کردیا الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مذید کہا کہ وزیر ستان شہید ہونے والے پاک فوج کے جونوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اہلکاروں کے حوصلے پست کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں کمزور نہ سمجھے ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف بھارتی سازشیں ناکام ہورہی ہیں بھارت خطے میں امن واستحکام کا دشمن ہے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرنا بھارت کی گھٹیا سوچ ہے بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دینگے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبگیاں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھارت ملوث ہے ہمارے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے ہم اپنے ملک کا امن تباہ نہیں ہونے دینگے آخر میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں