پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ،صوبائی وزیر اطلاعات

گوادر بندگاہ مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہی ہے،سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے خطی میں معاشی ترقی کے ضامن ہیں، میر ظہور بلیدی

بدھ 26 ستمبر 2018 15:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ،گوادر بندگاہ مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہی ہے، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے خطی میں معاشی ترقی کے ضامن ہیں ،یہ بات انہوں نے سائو تھ ایشین اسٹرٹیجک اسٹیبیلٹی انسٹی ٹیوٹ (سا سی )کے زیر اہتمام کائرہ میں منعقد دوروزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے خطے میں اقتصادی اور جغرفیائی طور پر اہم ممالک ہیں دونوں ممالک کے درمیان نئے اقتصادی دور میں تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ،دونوں ممالک افراد ی قوت، معدنیات اور تجارتی راہداریوں کے سلسلے میں ایک دوسرے سے استفادہ حا صل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خطہ بحریہ ہند کی وجہ سے قدرتی وسائل ، تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے ، دنیا کے تین تہائی تیل کے ذخائر اور 17فیصد گیس کے ذخائر اس خطے میں موجود ہیں جہاں ہم رہتے ہیں ،آبنائے ہر مز سے 17ملین بیرل تیل گزرتاہے جس کی وجہ سے خطے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے اس اہمیت بحریہ ہند کو مد نظر رکھتے ہوئے گوادر پورٹ اور سوئز کینال کی سٹرٹیجک اہمیت کافی زیادہ ہے ، گوادر اور سویز کینال سمندری راستوں سے تیل کی ترسیل کی اہم بندگاہیں ہیں اگر ان دنوں بندگاہوں کو مزید بہتر بنایا جائے تو یہ علاقے عالمی معیشت کے اہم شہر بن سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے پاکستان نے گوادر پورٹ کی اہمیت کو جانتے ہوئے اس بندگاہ کو جدید خطوط پر استوار کر نے اور اسکی استدعائے کار بڑھانے کے لئے مربوط اقدامات کیے ہیں اسی طرح سویز کینال نے بھی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اقدامات کیے ہیںانہوں مزید کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور مصر کی ترقی ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے سے منسلک ہے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ سے اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں