قلعہ سیف اللہ ،ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ ژوب شاہراہ پر مسلم باغ کے علاقے کان مہترزئی کے مقام پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ،ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہا ںابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں