اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی عدم ادائیگی تشویشناک ہے، بابر یوسفزئی

وزیر اطلاعات بلوچستان کا نوٹس نہ لینا ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ،تحریک انصاف معاملے پر ہر فورم پر آواز آٹھائیگی،صوبائی ترجمان

بدھ 26 ستمبر 2018 18:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی عدم ادائیگی تشویشناک ہے صوبائی وزیر اطلاعات کا اس بات کا نوٹس نہ لینا ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر ہر فورم پر آواز آٹھائے گی اخباری صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے صوبائی حکومت کی اس معاملے پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اگر صوبائی حکومت نے جلد کوئی اقدام نہیں آٹھایا تو اخبار مالکان، صحافی اور خباری صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز مختلف اخبارات کے نمائندوں ، ورکرز اور اخباری صنعت سے وابستہ افراد سے ملاقات میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی کسی عمارت کو لیز پر نہیں دیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ زیر غور ہے پاکستان تحریک انصاف لوگوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتی ہے لوگوں کو روزگار اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے بہت مضبوط ہوگئے ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے ہماری کوئی لڑائی نہیں بلوچستان عوامی پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم نے صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی بلا مشروط حمایت کی ہے اب وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کی ذمہ دادی ہے کہ وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے ہماری خواہش ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کی بہتری کے لئیے اقدامات کرے اور اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں