برقی لائنوں کی مرمت کے باعث (کل) مختلف علاقوں کی بجلی بند رہے گی،کیسکو

بدھ 26 ستمبر 2018 18:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 27ستمبرکو سریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹائون، کرانی، لیاقت بازار،جان محمد، جائنٹ روڈ،انڈسٹریل، چلتن فیڈروں سے صبح7بجے سے صبح10بجے تک بجلی بندہوگی نیز کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے پی اے ایف (PAF)،جناح روڈ، عالم خان ۔

انڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس، نیو اوراولڈپشتون آباد فیڈرزصبح10بجے تا ایک بجے دن۔

(جاری ہے)

سریاب گرڈکے سریاب I،II،انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز، شموزئی، نیو ،اولڈمیاں غنڈی فیڈرز 11:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازاراور سریاب گرڈکے جان محمد،لیاقت بازارفیڈرز دوپہر2بجے سے شام5بجے تک بجلی بندرہے گی۔نیز اِسی روز گنداخہ اورڈیرہ مرادجمالی گرڈسٹیشنوں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے اسی طرح 28ستمبرکوسریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹائون، کرانی، انڈسٹریل، لیاقت بازار، جان محمد، چلتن اورسریاب 1فیڈروں سے صبح7بجے سے صبح10بجے تک ۔

شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور اورکرانی فیڈروں سے ایک بجے سے سہ پہرتین بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں