قونصل جنرل فرانس مسٹر دائیر تالپین 30ستمبر کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے

بدھ 26 ستمبر 2018 19:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) اعزازی قونصل فرانس برائے کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق قونصل جنرل فرانس مسٹر دائیر تالپین (MR.DIAIER TALPAIN) 30ستمبر 2018 کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ قونصل جنرل اپنے چا ر روزہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان ، وزیرا علیٰ بلوچستان اور سیکریٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں اعزازی قونصل فرانس برائے کوئٹہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ عبدالرزاق بلوچ نے کہا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل کا یہ بلوچستان کا پہلا دورہ ہے ۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات دوستانہ ہیں بلوچستان میں فرانس کے لئے سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں انہوںنے کہا کہ فرانس نے مہر گڑھ کے آثار قدیمہ کی دریارفت کیلئے بھی اہم کردار اد ا کیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں