کوئٹہ ، الیکشن ٹربیونل نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر سماعت

سردار یار محمد رند کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت فریقین کے وکلا، ایڈوکیٹ جنرل، الیکشن کمیشن کا نمائندہ پیش،رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے وکیل کی جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواستوں پر سماعت کی تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی فریقین کے وکلا، ایڈوکیٹ جنرل، الیکشن کمیشن کا نمائندہ پیش ہوا رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے وکیل کی جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی این اے 260 انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار عبدالکریم کھیتران کے وکیل نادر چھلگری ایڈوکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل، الیکشن کمیشن کا نمائندہ بھی ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کے وکیل طاہر بلوچ نے جواب جمع کرادیا، سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں