بلوچستان نیشنل پارٹی قائد اختر مینگل کی قیادت میں عوام کی صحیح رہنمائی کررہی ہے ، قدرت الله مینگل

پیر 15 اکتوبر 2018 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات میں بی این پی کی شاندار کامیابی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی سرکی کلاں کے یونٹ سیکرٹری قدرت الله مینگل، ضلعی کونسلر حاجی شفاء مینگل،دوست محمد سرپرہ،ظہور محمد شہی،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شہزاد مینگل اور دیگرنے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد اختر مینگل کی قیادت میں عوام کی صحیح رہنمائی کررہی ہے اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے جس کا اظہار عوام نے ضمنی انتخاب میں کیا انہوں نے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اکبر مینگل اور نواب اسلم رئیسانی کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ارکان اسمبلی فلور پر بلوچستان اور یہاں کے عوام کو درپیش مسائل بہتر طور پر اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں