وقت کی پابندی نہ کرنے والا کامیاب نہیں ہوسکتا، محمد عمران عطاری

پیر 15 اکتوبر 2018 21:35

وقت کی پابندی نہ کرنے والا کامیاب نہیں ہوسکتا، محمد عمران عطاری
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ ہم دوسروں میں خوبیاںتو ڈھونڈتے ہیں مگر اپنی صلاحیتیوں پر غور نہیں کرتے ،اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کی وجہ دوسروں پر ڈال دیتے ہیں ، آج ہر شخص خود کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے اور جب وہ کامیاب نہیں ہوتا تواس کا الزام دوسروں کو دیتا ہے، یاد رکھیں!جو وقت کا پابند نہیں وہ کامیاب نہیں ہوسکتا اگرچہ وہ باصلاحیت اور قابل ہوتا ہے مگراس پر نہ کوئی اہم ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور نہ ہی ایسے شخص پر اعتماد کیا جاتاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرستہ المدینہ کے مدنی عملے کی تربیتی نشست سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے دروانیہ میں کام کا مکمل نہ کرنا بھی ناکامی کی وجہ بنتا ہے،کام کے دورانیہ میں غفلت اس کی ناکامی کا سبب بن جاتی ہے،مقررہ ہدف پورا کرنے کے دوران بے مقصد سرگرمیوں میں مصروفیت بھی ناکامی کی وجہ بنتی ہے اوروقت پر کام نہ کرنے کی وجہ سے دیگر امور متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانامحمد عمران عطاری نے کہا کہ کسی کی کا میابی کو دیکھ کر افسردہ ہوجانے والا بھی پیچھے رہ جاتا ہے،ایسا شخص حسد میں مبتلا ہوکر زندگی بھر ناکامی کا شکار ہوجاتا ہے ،اس کے کردار میں حسد چغلی ،چڑ چڑا پن ، غصہ وغیرہ آجاتا ہے اور لوگ اس سے دور بھاگتے ہیں، ایسے مزاج کے لوگ جب تنزلی کا شکار ہوتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ ان پر ظلم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں قابلیت پر توجہ نہیں دیجاتی آپ قابلیت بڑھائیں ترقی خود بخود مل جائے گی ،محض ترقی کے پیچھے بھاگنے والا ناکام ہوجاتا ہے قابلیت آجائے گی تو بہترین آمدنی کے مواقع ملیں گے۔ناکام لوگ محنت کرنے والوں کو روکتے ہیںاور ان کی ہمت توڑتے ہیں۔دولت کے حصول کیلئے قابلیت حاصل نہ کی جائے۔دنیا کی آسائشوں وشہرت پر آخرت کے انعام کو قربان نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں