اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے کزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے

پیر 15 اکتوبر 2018 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی چمن کے سینئر رکن عصمت اللہ اچکزئی ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے وہ مرحوم رسالدار میجر علاالدین خان اچکزئی کے صاحبزادے ، رسالدار میجر نصیب اللہ خان اچکزئی ،ظہیر اللہ خان اچکزئی کے بھائی ،حاجی صحبت خان سوئی سدرن ، حاجی سراج الدین کے بھتیجے ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ،سمیع اللہ خان اچکزئی کے کزن تھے نماز جنازہ آج صبح دس بجے مردہ کاریز چمن میں ادا کی جائے گی اور فاتحہ خوانکی انکی رہائش گاہ پر ہوگی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عوامی نیشنل ارٹی کے صوبائی دفتر باچا خان مرکز سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں پارٹی کے سرگرم رکن عصمت اللہ اچکزئی کی حادثاتی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہارر کیا گیا ہے علاوہ ازیں آج چمن میں شہید عسکر خان ایڈووکیٹ کے نام سے منسوب فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شہید عصمت اللہ اچکزئی کے سوگ میں ملتوی کیا جاتا ہے جس میں صوبائی مشیر سپورٹس عبدالخالق ہزاررہ ، اصغر خان اچکزئی ،مشیر ایکسائزو ٹیکسیشن ملک نعیم خان نے شرکت کرنی تھی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں