حکومت بلوچستان پسماند گی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے،ضلع جھل مگسی کے عوام کا مفاد ہمیں عزیز ہے

،صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات نوابزادہ میر طارق خان مگسی کی’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت

منگل 16 اکتوبر 2018 17:20

کوئٹہ۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر موصلات و تعمیرات نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے میں پسماندگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے،صوبے میں پختہ اور معیاری سڑکوں کا جال بچھائیں گے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے کوشاں ہیں جھل مگسی میں بھی پختہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے جس سے عوام استعفادہ حاصل کر سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی ،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں،ضلع جھل مگسی کے عوام کا مفاد ہمیں عزیز ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ضلع جھل مگسی کے ضلعی آفسیران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوام کے خدمت کو اپنا شعار بنائیںتاکہ عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع جھل مگسی کے بیروز گار نوجوانوں کو وز گار کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے اس موقع پر مختلف وفود سے بھی ملا قات کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں