ملک کی تعمیر وترقی ، امن وسلامتی اورانصاف کیلئے سب کو ملکر کردار اداکرناچاہیے جماعت اسلامی کرسچن وومن ونگ کے لبنیٰ فرانسس کی اقلیتی برادری میں خدمات قابل قدر ہیں،ڈاکٹر محمدابراہیم

منگل 16 اکتوبر 2018 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نا ئب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی ، امن وسلامتی اورانصاف کیلئے سب کو ملکر کردار اداکرناچاہیے جماعت اسلامی کرسچن وومن ونگ کے لبنیٰ فرانسس کی اقلیتی برادری میں خدمات قابل قدر ہیں۔سنیٹرسراج الحق کے دورہ بلوچستان کے دوران اقلیتی برادری سے ملاقات وتقریب منعقدہوگی جس میں اقلیتی برادری بھر پور شرکت کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے برادری سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہون نے کہا کہ عوام کے اندر مذہب کی بنیاد پر کوئی جنگ نہیں ہے اگر کوئی جنگ ہے تو ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے ۔ظالم کو انسانیت کی عظمت پر یقین نہیں ہوگا ۔تما م انبیاء ؑ انسانیت کی عظمت کا پیغام لے کر آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج ہمیں ظالموں کے خلاف متحد اور یکجا ہو نے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کو سینے سے لگا یا ہے ۔

اقلیتی برادری پاکستانی برادری ہے ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اقلیتوں کی آبادیوں کو جو مسائل درپیش ہیں ۔جماعت اسلامی ان کے حل کے لیے بھر پور جدو جہد کر ے گی ۔اصل میں قلیل اشرافیہ نے ملک کے اقتدار اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اکثریت کو محروم رکھا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی ملک پر قابض مقتدر ظالم اقلیت سے نجات حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

اقلیتی برادری کو بھی پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے مساوی حقوق حاصل ہیں ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مسیحی برادری کا ہر مشکل وقت میں آگے بڑھ کر ساتھ دیا ہے۔ مسیحی اور اقلیتی برادری جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی اسلام سمیت ہر مذہب میں تمام انسان برابر ہیںاقلیتی برادری پاکستانی ہیں وہ خود کو اقلیت نہ سمجھے جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ پاکستان میں ہم اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ہر مذہب یگانگت اور محبت کا درس دیتا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیںہم مل کر ملک اور قوم کے لئے جدوجہد کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں