گوادرگرڈسٹیشن کی بجلی بحال ،ترجمان کیسکو

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب 10بجکر40منٹ پر 132KVپسنی ۔

(جاری ہے)

گوادرٹرانسمیشن لائن پر فنی خرابی پیداہوگئی تھی جس کے باعث گوادر گرڈسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔بعدازاں بدھ کی صبح کیسکوکے شعبہ جی ایس او نے فنی خرابی دورکرنے کیلئے کام شروع کردیا اور سہ پہر3بجکر50منٹ پرفنی خرابی دور کرکے گوادر گرڈسٹیشن کی بجلی بحال کردی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش کے باعث اس دوران متعلقہ صارفین کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں