کیسکوکی جانب سے تمام نادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:08

کوئٹہ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے تمام نادہندگان کے بجلی کے کنکشنزبلاتاخیر منقطع کرنے کافیصلہ کیاہے جن کی جانب سے بلوں کی مدمیں وصولی نہیں ہورہی ہے ۔ اس سلسلے میں کیسکوتمام سرکاری ونجی اداروںسمیت گھریلو، تجارتی، صنعتی اور زرعی نادہندہ صارفین کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اُن کے برقی آلات اور ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کیلئے تمام نادہندہ صارفین اپنے موجودہ بل جمع کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی جمع کرائیں ۔علاوہ ازیں کیسکونے اپنے تمام نادہندہ زرعی صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنے موجودہ بل جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں بصورت دیگر کسی بھی نادہندہ صارف کے کنکشن منقطع ہونے پر کیسکواُن کی کسی بھی نقصان یا زحمت کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں