وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت میں شکایات سیل کا قیام

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:52

کوئٹہ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری صحت کی ہدایت پر محکمہ صحت میں شکایات سیل کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ شکایات سیل میں ممنوعہ ادویات و دیگر غیر صحت مند اشیاء غیر معیاری خشک دودھ، غیر رجسٹریڈ بغیر وارنٹی سمگل اور انڈین ادویات کے حوالے سے شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنی شکایات صوبائی وزیر صحت کے فون نمبر081-9201586 اور فیکس نمبر 0819201954، ڈائریکٹر جنرل صحت کے فون نمبر081-9211356 اور فیکس نمبر081-9201149 پر درج کرائی جاسکتی ہیں علاوہ ازیں عوام اپنی شکایات کوآرڈینیٹر شکایات سیل پر بذریعہ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ نمبر0304-8171766 اور24 گھنٹے ٹال فری نمبر080034567 پر بھی درج کرواکستے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں