بلوچستان میں امن کا قیام فورسز کی قربانی کی بدولت ہے، آج کا بلوچستان پہلے جیسا نہیں رہااس خاکی وردی کی بدولت ہمارے معاشرے کو امن ملا،ہم ہر مشن میں اپنے قومی ادارے کے ساتھ ہیںہمیں اپنے جوانوں پر فخر کرنا چاہیے،

صوبائی وزیر داخلہ سلیم احمد کھوسہ اور صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا نورمحمد دمڑ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا قیام فورسز کی قربانی کی بدولت ہے، فورسز ہی کی وجہ سے ملک اور صوبے میں امن بحال ہوا ہے ،بلوچستان کو اللہ نے وسائل سے نوازاہے جس کے باعث دشمن کی نظریں اس صوبے پر رہتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ افیسران کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،میرٹ کے راج کے بغیر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ، صوبائی حکومت نے تعلیم صحت اور پی ایچ ای پر نہایت توجہ دی ہے ہر ضلعی ہیڈکواٹر میں ایک ایف سی کا سکول ہونا چائیے،تقریب سے صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہونے والے افیسران کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں،ہمارے ان جوانوں نے ثابت کر دیا کہ یہ ادارہ پورے پاکستان کا ادارہ ہے ،ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے ان نئے افسران کو ملک اور قوم کی خدمت کا موقع دے،بلوچستان کے امن وامان میں ایف سی بلوچستان نے اہم کردار اداد کیا ،انہوں نے کہا کہ آج کا بلوچستان پہلے جیسا نہیں رہااس خاکی وردی کے بدولت ہمارے معاشرے کو امن ملاہم ہر مشن میں اپنے قومی ادارے کے ساتھ ہیںہمیں اپنے فورسر کے جوانوں پر فخر کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام ملیٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ افسران کو رینک لگانے کی تقریب ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان میں منعقدکوئٹہ اور چمن سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 70 افسران کو رینک لگائے جائیں گے۔تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ،اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد افیسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں