پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان چیپٹرکے زیراہتمام مزدوروں کے مسائل اورانکے ممکنہ حل کے متعلق ایک مشاورتی اجلاس

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان چیپٹرکے زیراہتمام مزدوروں کے مسائل اورانکے ممکنہ حل کے متعلق ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے شرکت کی اجلاس سے آئی اے رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائن ورکرز کا اعدو شمار سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق مرتب کرنے کے علاوہ انکے اعدادو شمار کے مطابق تمام ویلفیئر اداروں میں باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جائے اسکے علاوہ صحت وسلامتی کے قوانین پر عملی طور پر باقاعدہ عملدرآمد کرنے اور کروانے کے لئے سہ فریقی ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکشن و عملدرآمد کمیٹی تشکیل دی جائے اور مائننگ میں کام کرنے والوں کیلئے جاب اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے اور یہ عملTrpartiteکے فورم کے تحت کیا جائے مائنز میں کام کرنے والوں کو حادثات میں مرنے کی صورت میں امداد میں اضافہ کیا جائے بچوں سے مشقت ایک بڑامسئلہ بن چکا ہے جو بچے ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں انکو تعلیم حاصل کرنے کے لئے مواقع مہیا کئے جائیں اسکے علاوہ ملک میں حالیہ دنوں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے فوٹو گرافر،کیمرہ مین اور رپورٹرز کو بغیر نوٹس کے نکال رہے ہیں پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق اسکو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں