پاک فوج اور ایف سی کی جوائنٹ آپریشنوں سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بحال ہوئی ،

مزید بہتری لانے کیلئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،حاجی نور محمد دمڑ ایف سی نوجوانوں کی قربانیوں کے بدولت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی جوائنٹ آپریشنوں سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بحال ہوئی اور مزید بہتری لانے کے لئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،ایف سی نوجوانوں کی قربانیوں کے بدولت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،ا یف سی بلوچستان کی کوششوں سے بلوچستان میان امن بحال ہوا ہے سی ہیک منصوبہ صوبے کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے ایف سی بلوچستان نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے موجودہ حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم تھے تقریب میں سیاسی و قبائلی شخصیات کے علاوہ افسران کے اہل خانہ کی شرکت اکتوبر 2018 میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد افسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیاصوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ ، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل اور حاجی نور محمد دمڑ نے پاسنگ پاس کر نے والے افسران اور ان کے والدین میں تحائف بھی تقسیم کئے صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے افسران اور ان کے والدین مبارک باد پیش کر تا ہوں اور کمیشن پاس کرنے والے نوجوانوں نے بلوچستان کا نام روشن کیاصوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کہا کہ 15 سال پہلے تک بلوچستان کے حالات بہت خراب رہے پوری دنیا کے نظریں بلوچستان کے وسائل پر ہیں بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سی پیک منصوبہ صوبے کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے ایف سی بلوچستان نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے ،موجودہ حکومت کو بہت سی چیلنجز کا سامنا ہے صوبائی حکومت بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے کرپشن نے صوبے کو کھوکھلا کر دیاکرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس وقت تک ترقی ممکن نہیں جب تک میرٹ کا راج ختم نہیں ہوگاایف سی بلوچستان کی کوششوں سے بلوچستان میان امن بحال ہوا ہے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ نے کہا کہ ہمارے ان جوانوں نے ثابت کر دیا کہ یہ ادارہ پورے پاکستان کا ادارہ ہے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہمارے ان نئے افسران کو ملک اور قوم کی خدمت کا موقع دے بلوچستان کے امن وامان میں ایف سی بلوچستان نے اہم کردار ادا کیا اب یہ بلوچستان پہلے جیسا نہیں رہا اس خاکی وردی کے بدولت ہمارے معاشرے کو امن ملاہم ہر مشن میں اپنے قومی ادارے کے ساتھ ہیںہمیں اپنے فورسر کے جوانوں پر فخر ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں