نیب بلوچستان ،کرپشن کے موضوع پر مختصر دورانئے کی فلمز کے مقابلوں کی آخری تاریخ میں چند دن باقی

خواہش مندافراد اور میڈیا ہائوسز شارٹ فلمز 31 اکتوبر تک نیب بلوچستان آفس جمع کروا سکتے ہیں، فلمز کی سکریننگ کیلئے ملک کے بڑے فن کاروں کو مدعو کیا جائیگا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر اہتمام کرپشن کے تدارک کے لئے شعور و آگہی مہم کے سلسلے میںکرپشن کے موضوع پر مختصر دورانئے کی فلمز کے مقابلوں کی آخری تاریخ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں ، خواہش مندافراد اور میڈیا ہائوسز شارٹ فلمز 31 اکتوبر2018 تک نیب بلوچستان آفس جمع کروا سکتے ہیں۔

فلمز کی سکریننگ کے لئے ملک کے بڑے فن کاروں کو مدعو کیا جائیگا۔معاشرے سے بدعنوانی کے عفریت کے خاتمے اور عوام میں شعور وآگاہی اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی احتساب بیورو نے میڈیا پروڈکشن ہاوسز کے مابین مختصر دورانیے کی فلمز کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، مقابلے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو پرکشش نقدانعامات دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیب کے زیر اہتمام مقابلوںمیں موصول ہونے والی مختصر دورانیے کی فلمز کی پی ٹی وی پر اسکرینگ کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے امسال بھی مقابلے میں حصہ لینے والے میڈیا ہاوسز کی معیاری فلمز کو پی ٹی وی اور دیگر چینلز پر چلوانے کا اہتمام کیا جائیگا تاکہ عوام الناس کو شامل کر کے بد عنوانی کے خلاف شعور و آگاہی کی مہم کو مہمیز کیا جا سکے ۔ نیب بلوچستان کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد معاشرے سے کرپشن کے ناسور کا مکمل خاتمہ اور عوام الناس میں اس لعنت کے خلاف شعور و آگاہی اور بدعنوانی کے خلاف رویوںاور اخلاقی مزاحمت کی شعوری تحریک کو پیدا کرنا ہے۔

مذکورہ مقابلوں کیلئے خواہشمندفلم ساز ، قلمکار اور پروڈیوسرز بد عنوانی کو موضوع بنا کر اصلاح احوال کے جذبے سے برائی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔مقابلوں میں حصہ لینے واے میڈیا ہاوسزکرپشن کے موضوع پرپانچ سے دس منٹ دورانیے کی فلم کی ایک کاپی نیب بلوچستان آفس 31 اکتوبر 2018سے پہلے تک جمع کر وا سکتے ہیں۔ جبکہ مذکورہ فلمز نیب بلوچستا ن کے ای میل ایڈریس [email protected] پربھی میل کی جا سکتی ہیں ۔

مقابلوں میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شعبہ فلم بندی سے منسلک ملک کے نامور اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائینگی ۔ نومبر 2018 کے آخری ہفتیکو حتمی نتائج اور فلمز کی سکریننگ کے لئے اچھی ساکھ کے حامل فن کاروںکو مدعو کیا جائیگا جبکہ کامیاب قرار پانے والے میڈیا ہاوسز کو 9 دسمبر عالمی اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پرنقعد انعامات دیئے جائیں گے۔

دریں اثناء نیب میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق کرپشن کے خلا ف اپنا کردار ادا کرنے اور معاشرے میں بد عنوانی کی لعنت کے خاتمے میں دلچسپی رکھنے والے میڈیا ہاوسز، اور قلمکاراحتساب بیورو کے زیر اہتمام ان مقابلوں کے بارے میںمزید معلوما ت ا ور معاونت کیلئے قومی احتساب بیوروبلوچستان کے میڈیاآفسر عبدالشکور خان سے فون نمبر 0819204027 موبائل نمبر0301-3774120پرحاصل کر سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں