ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ کی صدارت میں سبی میلہ 2019 کے حوالے سے اجلاس، مختلف امور کا جائز

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ کی صدارت میں سبی میلہ 2019 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جلا س میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ونگ کمانڈر ایف سی لیفٹیننٹ کرنل ضیاء اللہ، ایسڈی پی او دوست محمد بگٹی، ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر فضل احمد ،ڈی ایچ او محمد اکبر سولنگی ،ڈی ایف او جعفر علی بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جان محمد صافی اور دیگر ضلعی و انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں سیکیور ٹی کی صورتحال اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی زاہد شاہ نے کہاکہ سبی میلہ بہترین انداز میں منایا جائے گا انہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سبی میلہ کو کامیاب کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں سبی میلا جو کہ تاریخی میلہ ہے لوگوں کو تفریح فراہم کرتا ہے اور ثقافتی اعتبار سے بھی معلومات فراہم کرتا ہے جو کہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں