کوئٹہ،نیشنل پارٹی ضلعی کا بینہ مرکزی وصوبائی اراکین کمیٹی سمیت کوئٹہ کے سینئر باڈی کا اہم اجلاس21اکتوبر کو طلب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کے زیر صدارت بروز اتوار21 اکتوبر صبح 11 بجے پارٹی کے مرکزی آفس میں ضلعی کا بینہ مرکزی وصوبائی اراکین کمیٹی سمیت کوئٹہ کے سینئر باڈی کا ایک اہم اجلاس قومی کانگریس اور صوبائی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے جس میں قومی کانگریس وصوبائی کنونشن کی گزشتہ تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا اور اجلاس میں مزید فیصلے کئے جائینگے تاکہ قومی کانگریس کا انعقاد کامیابی سے ہمکنار ہو سکے اجلاس میں قومی کانگریس وصوبائی کنونشن کی تشہیر کو تیز کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی جائے گی اجلاس میں ضلعی کا بینہ مرکزی وصوبائی اراکین کمیٹی سمیت پارٹی کے سینئر اراکین شرکت کرینگے ضلعی صدر نے تمام دوستوں کو ہدایات جاری کی کہ وقت مقررہ کی پابندی کر تے ہوئے اجلاس میں شریک ہوں تاکہ قومی کانگریس اور صوبائی کنونشن کے حوالے سے مزید تیاریوں کو تیز کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں