کوئٹہ ،ملک پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی اور موت سستی ہوگئی ،رہنما پیپلزپارٹی

بد قسمتی سے ملک میں محبت کرنیوالی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں،سانحہ کار ساز کے حوالے سے تعزیتی اجتماع سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی اور موت سستی ہو گئی یوٹرن کی سیاست کرنے والوں نے اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت احتجاج یا دھرنا کی کال دیں تو ملک میں پہیہ جام کرینگے بد قسمتی سے ملک میں محبت کرنیوالی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ملک کے خلاف بات کرنیوالے قوم پرستوں کو بلوچستان کے عوام پر مسلط کر دیا گیا ملک بھینسوں کے بیچنے سے نہیں چلایا جا سکتا بلکہ اس کے لئے سیاسی ویژن کی ضرورت ہے سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں اور شہداء کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک، صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سربلند جو گیزئی،فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، ضلعی صدر میر ولی محمد قلندرانی، ثناء اللہ جتک ، بلال خان مندوخیل، شہزادہ کاکڑ، ملک ذیشان ، چوہدری سلامت ودیگر نے بھی آصف آباد میں سانحہ کار ساز کے حوالے سے تعزیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر قرآن خوانی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مد دجتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانی دے کر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے پیپلز پارٹی کو تین ڈکٹیٹروں نے ختم نہیں کیا تو یوٹرن لینے والوں نے پیپلز پارٹی کو کیسے ختم کر سکتے ہیں جب محترمہ بینظیر بھٹو جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آئی تو ڈکٹیٹر نے خبردار کیا تھا کہ آپ ملک نہ آئیں ورنہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے تو شہید بی بی نے تمام تر صورتحال کا مقابلہ کر تے ہوئے وطن واپس آئی اور کار ساز میں جیالوں نے استقبال کی تو اس دوران دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا جس میں ہمارے کئی عہدیدار اورکارکن شہید ہوئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے یوم تاسیس کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہے اورمحترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے بھی تیاریاں کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پیپلز پارٹی جیسے وفاقی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو عام انتخابات میں نواز تے ہیں اور بلوچستان کے عوام پر مسلط کر کے ایک بار پھر نفرتوں کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بھینسوں سے تبدیلی آئے گی تو ہم بھی بھینسیں بیچ دیں گے دو ماہ میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر نے لگی ہے گیس، بجلی اور پانی مہنگی ہو گئی جبکہ موت سستی ہے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری سوچ پر یقین ر کھتے ہیں اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ کار ساز کے گیار ہ سال بیت گئے مگر ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والے آج بھی ملک میں ہے جبکہ آمریت کے گود میں بیٹھ کر باتیں کرنے والے آج ملک سے باہر ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس ملک کو بچانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے وہ جمہوریت ہے اور جمہوریت کے لئے مل کر کام کرینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو راستہ سے ہٹانے کے لئے مختلف طریقوں سے منصوبے بنائے جا رہے ہیں مگر ہم ان منصوبوں سے ڈرنے والے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کیا ہے صوبائی خو دمختاری سمیت تمام بنیادی چیزیں بلوچستان کے حوالے کر دیئے تاکہ یہاں کی پسماندگی ختم ہوں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں