کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ کے ٹریفک ،سڑکوں کی خرابی،سست اور غیر معیاری کام کا جائزہ لیں،جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ کے ٹریفک ،سڑکوں کی خرابی،سست اور غیر معیاری کام کا جائزہ لیں خرابی وکرپشن کا تدارک کریں اپنی حکومت میں پل اور انڈرپاسزبنوادیں سریاب پھاٹک تاکسٹم پل نہایت ضروری ہوگیا ہے وزیر اعلیٰ عوامی نوعیت کے اہم مسائل حل کرکے عوام کی دعائیں لیں ۔

میگاپراجیکٹس کا اعلان کرکے لاکھوں شہریوں کو مسائل سے نجات دلائی جائیں ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں رش ،بے ترتیبی سے اکثر اوقات ٹریفک جام رہتا ہے سڑکیں خراب اور غیر معیاری کام کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے صبح وچھٹی دفاتر وسکول کے اوقات کار اورشام کو گھروں کوجانے کے اوقات میں اکثر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت ازیت وکرب میں مبتلا رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سڑکیں پہلے تو تعمیر نہیں ہوتی اگر ہوتی ہے تو غیر معیاری کام کی وجہ سے جلد خراب ہوجاتی ہے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان خصوصی توجہ دیں پلوں ،انڈرپاسزوسڑکوں کی تعمیر میں ایمانداری دکھادیں تاکہ لاکھوں کی آبادی کی مشکلات وپریشانی میں کمی آسکیں ۔ شہر کی صفائی ،کچہرہ اُٹھانے پر بھی توجہ دی جائیں تعلیم وصحت کے مسائل جوں کے توہیں ہارڈہسپتال کو سول آبادی میں تعمیر کرنے اور کینسر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے ۔

لوکل گورنمنٹ کو اختیارات وفنڈزمنتقل کرنے سے مسائل میں کمی آسکتی ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں صوبے کی لاکھوں آبادی کا رش ہے لاکھوں لوگ صحت وتعلیم کیلئے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کا رُخ کرتے ہیں اس لیے حکومت کو صوبائی دارالحکومت کے مسائل پر خصوصی توجہ دینا چاہیے معالجین ومعلمین کو ڈیوٹی کا پابنداورانہیں خصوصی وسائل بھی دیں تاکہ عوام کا اعتماد حاصل کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں