بی این پی سے میری پکی دوستی ہے، انہی کا ساتھ دوںگا ،رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) چیف آف ساراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ وہ بی این پی کے اتحادی ہیں اور صوبائی اسمبلی میں بی این پی کے موقف کی تائید کریں گے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ وہ بی این پی کے اتحادی ہیں بی این پی سے میری پکی دوستی ہے میں انہی کا ساتھ دوںگا ،انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی اسمبلی میں بی این پی کے موقف کی تائید کریں گے یعنی وہ اپوزیشن کا حصہ بنیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں