کوئٹہ ، عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،میر سکندر خان عمرانی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے صوبائی گورنمنٹ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی اور عملی جامع پہنائے گی بنیادی مسائل کی حل کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرے گی ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کے دیرینہ خواہش الاٹ منٹ کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے اور انہیں مالکانہ حقوق دلاکر دم لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستانی عوام کی احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے بجلی روڈ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی جبکہ تقسیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے معیار تقسیم کی بہتری کے لئے نئے منصوبے جاری کئے جائیں گے اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کو دور کی جائے گی تاکہ غریب عوام کی معیار زندگی بہتر ہو اور اپنے روزمرہ زندگی کو آسانی سے گزار سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں