وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی گوادر پہنچ گئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی جمعہ کے روز گوادر پہنچ گئے جہاں پر انہوںنے گوادر آف روڈریلی میںحصہ لینے والے ڈرائیورز سے ملاقات کی ،دریں اثناء وزیراعلی بلوچستان نے اپنے دوروں میں کم پروٹوکول استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جمعہ کو وزیراعلی ہائوس سے ائیر پورٹ جاتے ہوئے انہوںنے محدود پروٹوکول استعمال کیا اور ٹریفک کی روانی بدستور جاری رہی اور کسی جگہ پر بھی عوام کو تکلیف نہیں پہنچی اور نہ ہی کسی جگہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں