امن کے داعی ہیں امن چاہتے ہیں بدامنی قتل و غارتگری کے خلاف ہے،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان

بلوچستان کے دہشت گردی میں امریکی سی آئی اے کا ادارہ ہی ملوث ہے بلوچستان میں امن وامان کے قیام بدامنی کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے،جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی نائب و بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ‘ سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستار شاہ چشتی ‘ ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہر اللہ ‘ مولوی عبدالولی اور عبدالولی ضلع پشین کے امیر مولوی محمد انور ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ و دیگر نے کہا ہے کہ امن کے داعی ہیں امن چاہتے ہیں بدامنی قتل و غارتگری کے خلاف ہے بلوچستان کے دہشت گردی میں امریکی سی آئی اے کا ادارہ ہی ملوث ہے بلوچستان میں امن وامان کے قیام بدامنی کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں جمعیت نظریاتی کی امن ریلی و امریکہ انڈیا مردہ باد کے اختتام پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس سے مولوی محمد نبی ‘ حیات اللہ ترابی ‘ عبدالرحمان ‘ عبدالغفار ‘ مولوی عبدالغفار ترین و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ممتاز قبائلی شخصیت کاکڑ جمہوری پارٹی کے رہنماء ملک محمد یونس خان کاکڑ نے درجنوں ساتھیوں سمیت پشین بازار کے تاجر رہنماء اجمل خان کاسی ‘ سمیع اللہ ‘ صبورآغا ‘ محمد وسیم شہزاد ‘ فرحان علی ‘ طیب آغا ‘ ایم کاکڑ نے ساتھیوں جمعیت (ف) محمد عیسیٰ کاکڑ ‘ عبداللہ جان ‘ محمد اشرف ‘ محیب اللہ ‘ عتیق الرحمان ‘ عبدالجبار ‘ محمد ایوب ‘ دارو خان نے تحریک انصاف سے محمد فاروق ‘ حافظ سمیع اللہ ‘ شہزاد کلیم ‘ اسد شمشاد ‘ عمران خان ‘ محمد عمر ‘ سیف الرحمان ‘ علائوالدین ‘ محمد اکرم ‘ نصیب اللہ ‘ ایوب خان ‘ فاروقی خدائے نور ‘ محیب اللہ ‘ محمد سرور خان نے ساتھیوں سمیت جمعیت (ف) و دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) میں باقاعدہ شمولیت کے اعلانات کئے جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے رہنمائوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد دہشت گردوں کے سرخنہ ہی امریکہ ہے جو اسلامی دنیا میں مداخلت کے ذریعے اپنی کٹھ پتلی حکومتوں کے قیام کے ذریعے دنیا بھر پر اپنی چوہدرایت کا قیام چاہتا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں