پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر صوبوں کو خودمختیاری دی ،صوبائی صدر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر صوبوں کو خودمختیاری دی گئی مگر نااہل اور کرپٹ حکومت این ایف سی ایوارڈ میں کمی کرکے 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے 2000 میں بلوچستان تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے وفاق سے منت سماجت کرتے تھے مگر پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ڈیڑھ سو ارب روپے دیکر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے بلوچستان میں این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کرنے کی کوشش کی تو پیپلزپارٹی ملک بھر میں بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ این ایف سی ایوارڈ کی بدولت ہی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی آئی اب ایک بار پھر بلوچستان کو وفاق کا محتاج بنانے کے لئے ڈرامہ رچا کر این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے کیونکہ موجودہ وفاقی حکومت 2 ماہ کی کارکردگی اور ناکامی چھپانے کے لئے اس طرح ڈرامہ بازی کرکے جمہوریت کو کمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں تو ان کو اقتدار میں آنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اب صوبوں کو ایک بار پھر مالی بحران سے دوچار کرنے کے لئے اس طرح صورتحال پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو خودمختیار بنا کر اختیارات دیئے گئے مگر اب وفاقی حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں این ایف سی ایوارڈ میں کمی کرکے وفاق کو نوازنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں