کوئٹہ ،بلوچستان حکومت نے سیندک معاملے پر 11 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) بلوچستان حکومت نے سیندک کے معاملے پر 11 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جن میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی پر مشتمل ہو گی نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے سیندک پروجیکٹ کو صوبائی حکومت کے ما تحت کرنے کے لئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی پر 11 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جن میں صوبائی وزراء میر محمد عارف محمد حسنی، ظہور احمد بلیدی، میر اسد اللہ بلوچ، نصیب اللہ مری، عبدالخالق ہزارہ، گہرام بگٹی، اصغر خان اچکزئی، ثناء بلوچ، اختر حسین لانگو، اصغر علی ترین اور یونس زہری پر مشتمل ہے واضح رہے کہ14 اکتوبر کو بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے قرارداد پیش ہونے کے بعد یہ کمیٹی صوبائی حکومت نے تشکیل دیدی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں