پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کر کے قبضے سے چرس برآمد کر لی

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کر کے قبضے سے چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی سرکل عبداللہ جان آفریدی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کینٹ سرکل محمد یونس رضا کی نگرانی میں جناح ٹائون پولیس تھانے کے ایس ایچ او محمد نثار سب انسپکٹرز چودھری ‘ اصغر ‘ شبیر ‘شکیل احمد او ر دیگر پر مشتمل عملے نے کارروائی کرتے ہوئے کلی اسماعیل سے تین منشیات فروش نصیب اللہ لانگو ‘ حبیب اللہ لانگو اور محمد کریم لانگو کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں