کوئٹہ،فرنٹئیرکور بلوچستان لورائی سکائوٹس کی سے جانب ہرنائی کے علاقے زردالو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) فرنٹئیرکور بلوچستان لورائی سکائوٹس کی سے جانب ہرنائی کے علاقے زردالو میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔کیمپ میں 317مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات اور راشن کی تقسیم جمان ایف سی تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پرفرنٹئیرکور بلوچستان لورالائی سکائوٹس کی جانب سے ہرنائی کے علاقے زردا لومیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے 317مریضوں کا مفت معائنہ کیاجن میں 106مرد،118خواتین اور 93بچے شامل تھے ۔مریضوں کی ضروریات کے پیش نظر جدید میڈیکل لیب اور ایکسرے وغیرہ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔کیمپ میں موجود نادار اور ضرورت مند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ علاقے کے لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں