کوئٹہ شہر میں ایسے حالات میں سٹروم فائبر نیٹ ورک کا افتتاح خوش آئند ہے ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی

دنیا ترقی میں ہم سے آگے نکل چکا ہے ۔ کوئٹہ شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ، صوبے کے دور دراز علاقوں میں آج بھی سکول نہیں ہے، مرکزی رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر نصیب اللہ بازئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ایسے حالات میں سٹروم فائبر نیٹ ورک کا افتتاح خوش آئند ہے ۔ دنیا ترقی میں ہم سے آگے نکل چکا ہے ۔ کوئٹہ شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔

صوبے کے دور دراز علاقوں میں آج بھی سکول نہیں ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ورم فائبر کے مقامی ہوٹل میں افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا سینیٹر نصیب اللہ بازئی انٹرنیٹ جدید دنیا کی ضرورت بن چکی ہے اس کی بدولت دنیا ترقی کے منازل طے کر رہی ہے،بلوچستان کے عوام اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ٹیکسز میں کمی سے متعلق چئیرمین سینیٹ سے بات کر وں گا کوئٹہ شہر میں ایسے حالات میں سٹروم فائبر نیٹ ورک کا افتتاح خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا ترقی میں ہم سے آگے نکل چکا ہے ۔ کوئٹہ شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ صوبے کے دور دراز علاقوں میں آج بھی سکول نہیں ہے۔اسٹورم فائبر کے مارکیٹنگ ہیڈ سلمان یوسف نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے طلبا طالبات یہاں اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں، اس سروس کااآغاز کرنے کیلئے مقامی سطح ہماری ٹیم نے یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور ہم آئندہ یہاں کے لوگوں کو ساتھ ملاکر کام. کریں گے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ 7واں شہر ہے جہاں ہم اسٹورم فائبر سروس شروع کررہے ہیں، اس سروس کے زریعے کوئٹہ کے لوگ اپنے گھروں تک فائبر انٹرنیٹ سروس کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ بروقت تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ دنیا بھر سے منسلک ہوسکیں، یہاں کے طلبا نئی ٹیکنالوجی کے حصول میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ایم ڈی فواد یوسف لاہر ، چیف آپریٹنگ آفیسر سائبر نیٹ معروف علی شاہانی کہا ہے کہ اسٹورم فائبر سروس سے کوئٹہ کے شہریوں کو ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ، ایچ ڈی ٹیلی ویژن اورکرسٹل کلئیر آواز پر مبنی کال کرنے کی سہولت دستیاب ہوں گی، بہتر اور منسلک پاکستان میں جی ڈی پی کے اضافے اور طرز زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انٹرنیٹ پر ٹیکس محصولات ہٹانا ضروری ہے اس سے نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گاکوئٹہ میں اسٹورم فائبر کے بزنس یونٹ ہیڈ ملک افروز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں