کوئٹہ، سی پیک اور ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے شعبہ ماہی گیری اور ماہی گیروں کا روزگار متاثر نہیں ہوگا ،میر ظہور احمد بلید

مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کی کشتیوں کی حفاظت کے لیئے گودی تعمیر کرکے دی جائے گی اور سمندر میں شکار کے لیئے کوئی قدغن نہیں ہوگی،صوبائی وزیر اطلاعات وہائیر ایجو کیشن

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات وہائیر ایجو کیشن میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ سی پیک اور ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے شعبہ ماہی گیری اور ماہی گیروں کا روزگار متاثر نہیں ہوگا مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کی کشتیوں کی حفاظت کے لیئے گودی تعمیر کرکے دی جائے گی اور سمندر میں شکار کے لیئے کوئی قدغن نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بابو گلاب، وائس چیئرمین نعمت اللہ ہوت، بے اے پی کے رہنماں ہوت عبدالغفور، میر نوید کلمتی اور ماہی گیروں نمائندوں کے ہمراہ گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سی ایم بلوچستان نے ماہی گیروں سے ملاقات کے بعد ایسٹ بے ایکسپریس وے کے منصوبے سے ماہی گیروں کے مطالبات پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے سی پیک اور ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے شعبہ ماہی گیری اور ماہی گیروں کا روزگار متاثر نہیں ہوگامشرقی ساحل پر ماہی گیروں کی کشتیوں کی حفاظت کے لیئے گودی تعمیر کرکے دی جائے گی اور سمندر میں شکار کے لیئے کوئی قدغن نہیں ہوگی مشرقی ساحل پر گودی کی تعمیر کے لیئے سی ایم بلوچستان نے جی پی اے اور جی ڈی اے کو فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ھدایت کردی ہے شعبہ ماہی گیری کو جدید خطوط پر استوار کرینگے اور ماہی گیروں کے روزگار کو مستحکم بنانے کے لیئے سہولیات دی جائینگینئے ماسٹر پلان میں پرانی آبادی اپنی جگہ برقرار رہے گی سی پیک عظیم منصوبہ اور روشن مستقبل کی نوید کا پیغام لائے گامقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیئے قانون سازی پر عمل کیا جارہا ہے ضرورت پڑی ریونیو ایکٹ میں بھی ترمیم کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں