کوئٹہ، بلوچستان میں موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،میر سلیم کھوسہ

گوادر بلوچستان کا مستقبل ہے اور سی پیک سے صوبے میں ترقی وخوشحالی آئے گی ماضی میں صوبے کیساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،صوبائی وزیر داخلہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے گوادر بلوچستان کا مستقبل ہے اور سی پیک سے صوبے میں ترقی وخوشحالی آئے گی ماضی میں صوبے کیساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن وامان بحال ہوئی ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں ترقی وخوشحالی آئے گی ماضی میں بلوچستان میں امن وامان کی جو صورتحال تھی سارے دنیا واقف تھی مگر سیکورٹی فورسز اور موجودہ حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان قربانیوں کے بدولت آج صوبے میں ترقی وخوشحالی آئے گی انہوں نے کہا ہے کہ گوادر سے بلوچستان بین الاقوامی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور گوادر کی ترقی سے پورا ملک ترقی کرے گا سی پیک بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردا رادا کر سکتی ہے گوادر میں پانی کے مسئلے سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کیونکہ گوادر سے ہی بلوچستان کی مستقبل وابستہ ہے بلوچستان میں موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے گوادر بلوچستان کا مستقبل ہے اور سی پیک سے صوبے میں ترقی وخوشحالی آئے گی ماضی میں صوبے کیساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کرینگے موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں