انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سار جنٹ قتل کیس کی سماعت

سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،سماعت 5نومبر تک ملتوی

پیر 22 اکتوبر 2018 19:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنت قتل کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے جج دائود ناصر کے عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی سرکار کی جانب اسپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی کیس میں نامزد سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی کیس کی سماعت بغیر پیش رفت کے 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں