کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی الیکشن کمیٹی کا اجلاس

ضلعی الیکشن کمیٹیوں کی تشکیل، ممبر شپ کارڈ کے اجراء اور دیگر امور سے متعلق غور شدہ شیڈول کے تحت تمام مراحل بروقت سرانجام دینے کی ضرورت پر زور، اتفاق رائے سے ضلعی الیکشن کمیٹیاں تشکیل

پیر 22 اکتوبر 2018 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی چیئرمین نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ارباب ہائوس میں منعقد ہو اجس میں سیکرٹری عبدالباری کاکڑ، اراکین حاجی جبار کاکڑ، غفار افغان اور ولی داد میانی نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی الیکشن کمیٹیوں کی تشکیل، ممبر شپ کارڈ کے اجراء اور دیگر امور سے متعلق تفصیل سے غور وخوص ہوا اور مرکزی کونسل کے فیصلے کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت تمام مراحل بروقت سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں اتفاق رائے سے ضلعی الیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس کے مطابق ضلع کوئٹہ کیلئے الیکشن کمیٹی چیئرمین مابت کاکا، سیکرٹری عصمت اللہ بازئی جبکہ اراکین میں حاجی آصف کاکڑ، انجینئر باز محمد خلجی، نذر علی ، ضلع قلعہ عبداللہ چیئرمین ڈاکٹر صوفی اکبر، سیکرٹری سبحان اللہ اراکین میں ملک حنیف اچکزئی، عبدالصادق کاریز وال، منور خان اچکزئی، ضلع پشین چیئرمین محمد صادق کاکڑ، سیکرٹری حبیب ماما، اراکین حاجی رحمت اللہ داوی، ڈاکٹر محمد نسیم ترین، عبداللہ کاکا زئی، ضلع ہرنائی چیئرمین حاجی ظریف، سیکرٹری محمد حیات اراکین حاجی رحمت اللہ داوی، ڈاکٹر محمد نسیم ترین، عبیداللہ کا کوزئی، ضلع ہرنائی چیئرمین حاجی ظریف، سیکرٹری محمد حیات، اراکین عبدالودودھ، بازخان، عبدالغنی، ضلع ژوب چیئرمین صابر خان مندوخیل، سیکرٹری میر آدم خان بابر، اراکین محمد یار تکئی وال ، دولت خان مردانزئی، امن خان ناصر، ضلع قلعہ سیف اللہ، چیئرمین عبدالمالک سلطان زئی، سیکرٹری حمید اللہ میر زئی، اراکین قاہر خان، نعمت اللہ کاکڑ، محمد افضل کاکڑ، ضلع زیارت چیئرمین اجمل خان کاکڑ، سیکرٹری عبدالسلام ایڈووکیٹ، اراکین عبدالواسع ترین، دنیا خان اندڑ، راز محمد دومڑ، ضلع لورالائی چیئرمین عبدالسلام ناظر، سیکرٹری ڈاکٹر عیسیٰ خان جو گیزئی، اراکین منظور کاکر، جلال افغان ، راز محمد، ضلع دکی چیئرمین حسین جان زر کون، سیکرٹری محمد عثمان ناصر، اراکین محمد یونس، عبدالخالق ناصر، عزیز جان ترین، ضلع شیرانی چیئرمین جان محمد، سیکرٹری عمر خان شیرانی ، اراکین سائیں انور شیرانی، عبدالرحمان، شیر زمان، ضلع موسیٰ خیل چیئرمین عبداللہ جان ، سیکرٹری امین اللہ اراکین مظفر خان، وزیر احمد، جمعہ گل، ضلع سبی چیئرمین محمد سعید خجک، سیکرٹری علی محمد، اراکین شاہ نواز، احمد خان، بختیار خان، ضلع لسبیلہ چیئرمین عبدالرحمان مشوانی، سیکرٹری حاجی برات خان اراکین رزاق خان نو رزئی، عبدالواحد ، گلاب خان، ضلع جعفر آباد چیئرمین نور محمد بھنگر ، سیکرٹری محمد علی کھوسہ، اراکین محمد اسما عیل بھنگر، محمد آیاز لا شاری، ثناء اللہ کھوسہ ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں