مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری کوئٹہ پہنچ گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری پیر کو بذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر پارٹی کے رہنما و ڈپٹی میئر کوئٹہ محمدیونس بلوچ ، گوہر خان مینگل ، حاجی اللہ داد بڑیچ ، ظاہر خان اوردیگر نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

نواب ثناء اللہ خان زہری چند دن کوئٹہ میں قیام کریں گے کوئٹہ میں قیام کے دوران نواب ثناء اللہ زہری مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اورقائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں