ملک سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،بابر یوسفزئی

. پولیو ورکرز نے مرض کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان

منگل 23 اکتوبر 2018 17:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، انشاء اللہ بہت جلد ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہوگا ،پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کو صحت مند اور خوشحال مستقبل فراہم کرے گا ،انہوں نے پولیو کے خاتمے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن پولیو ورکرز نے اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دہشتگردی کا شکار ہوئے پوری قوم کو ان بہادر پولیو ورکرز پر فخر ہے،انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے علی اداروں سے درخواست کی کہ پولیو عملے اور ورکرز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ پاکستان سے جلد از جلد اس موذی مرض کا خاتمہ ہو، انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں