پولیوکا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفرعباسی

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈی سی کوئٹہ کا پولیو ورلڈ ڈے کے موقع پر پیغام

منگل 23 اکتوبر 2018 18:25

پولیوکا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفرعباسی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پولیوکا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے، ان خیالات کااظہار ڈی سی کوئٹہ طاہر ظفر عباسی نے پولیو ورلڈ دے کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیوورکرز اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر آپ کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ویکسیئن دینے نکلتے ہیں تاکہ ہمارے بچے ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیںسکیںکیونکہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیںجنہیں پولیو جیسے مرض سے بچاناضروری ہے۔ طاہر ظفرعباسی کا کہنا ہے کہ خواتین پولیوورکرز شدیدمعاشرتی دباو ٴ کے باوجود ایک حوصلے کے ساتھ گھروں سے نکل کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتی ہیں حالانکہ اس دوران ہمارے پولیو ورکرز شہید بھی ہوئے مگر اس کے باوجود ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولیوورکرز کا احترام کرتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ طاہر ظفر عباسی نے کہاکہ آج دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ممالک ہیں جنہیں پولیو کا سامنا ہے اور ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ کرکے دم لینگے جس کیلئے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں