برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 24اکتوبرکوسریاب گرڈسٹیشن کے جائنٹ روڈفیڈرصبح9 بجے تا 12بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازار،بروری فیڈروںسے صبح9بجے تا ایک بجے دن بجلی بندہوگی نیز سریاب گرڈکے سریاب I، سریابII، جڑسا، شیخ ماندہ گرڈکے چشمہ فیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرشام 4بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

اسی طرح 25اکتوبرکومری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح9بجے تا 12بجے دن ۔انڈسٹریل گرڈکے ایف جی ایس فیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے شاہنواز، نارواڑ، نیومیاں غنڈی فیڈروں سے 12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازار شیخ ماندہ گرڈکے خروٹ آباد فیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 5بجے جبکہ سریاب گرڈکے جان محمد دوپہر2بجے سے شام 4:30بجے تک اور سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 24تا 28اکتوبر (روزانہ )سبی گرڈسٹیشن کے سٹی، سالم شاہ، اولڈکینٹ، سبی ایکسپریس فیڈروں سے صبح9بجے تا 12بجے دن بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں