عوامی خدمت پشتونخواملی عوامی پارٹی کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے، نصراللہ خان زیرے

منگل 23 اکتوبر 2018 20:08

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کا ہمیشہ سے عوامی خدمت وطیرہ رہا ہے اور پارٹی کے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں تمام حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اور بالخصوص سابقہ پی بی5میں ہر طرح کے ترقیاتی کام پائہ تکمیل تک پہنچائے گئے ۔

ا ن خیالا ت کا اظہار انہوں نے تختانی بائی پاس خلجی ٹائون میں نئے واٹر سپلائی سکیم اورکلی ملاخیل آباد میں 200کے وی ٹرانسفارمر کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اجتماعات سے علاقائی سیکرٹری کونسلر حمد اللہ بڑیچ، علاقائی سینئر معاون سیکرٹری کونسلر محمد نعیم اچکزئی، حاجی عبدالباقی خلجی ، ولی محمد توخئی، حاجی کاکل اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے باقاعدہ بٹن دبا کر اور فیتہ کاٹ کر ٹیوب اور ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حلقہ پی بی5میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ گزشتہ چالیس سال میں بھی حلقے میں نہیں ہوئے ۔ پشتونخوامیپ نے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں تعلیم ، صحت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں بلا امتیاز تمام عوام کی خدمت کی اور عوامی فلاحی وبہبود کے سکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا۔

تعلیم کے شعبوں میں انٹر کالج سکول کی تعمیر، نئے سکولوں کی تعمیر ، پبلک لائبریری کی تعمیر ، صحت کے شعبے میں بنیادی ہیلتھ مراکز کی تعمیر ، ایمبولینس کی فراہمی سمیت آبنوشی کے سکیمات میں ٹیوب ویلز کی تنصیب ، سٹوریج ڈیموں کی تعمیر اور دیگر شعبوں میں پارٹی نے عوام خدمت کو فریضہ سمجھ کرکیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی ہدف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے پارٹی پہلے بھی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس خدمت کو مزید جذبے کے ساتھ سرانجام دیا جائیگا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں