محکمہ لائیواسٹاک میں کفایت شعاری ،سادگی اور بچت کو فروغ دیا جارہا ہے،

لائیواسٹاک کو باقی محکموں کے لیے رول ماڈل کے طور پر متعارف کرانا میرا خواب ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ حاجی میٹھا خان کاکڑکی ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

منگل 23 اکتوبر 2018 20:09

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ لائیواسٹاک کے تمام معاملات میں کفایت شعاری اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ کو پروان چڑھایا جائے گاتاکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ویژن کے مطابق مثالی گورننس سسٹم متعارف کرایا جاسکے ،آفیسران واہلکاران جتنا کام کرینگے انہیں اتنی ہی پذیرائی ملے گی،یہ بات انہوں نے منگل کو’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،مشیر لائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ شعبہ لائیواسٹاک کی پیداوری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے محض روایتی کارروائی کی بجائے ایسے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جو تمام محکموں کے لیے مثالی ہوں،انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی سطحی بھاگ دوڑ کی بجائے پائیدار اور عوام دوست منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں جن کی کمیونٹی کو ضرورت ہے ،مشیر لائیواسٹاک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے مطابق کفایت شعاری ،سادگی اور بچت کو فروغ دیا جارہا ہے اور حکومتی وسائل کے غیر ضروری استعمال پر بھی خصوصی نظر رکھی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک کو باقی محکموں کے لیے رول ماڈل کے طور پر متعارف کرانا میرا خواب ہے اس لیے تمام آفیسران کسی بھی مصلحت اور سیاسی دبائو سے بالاتر ہوکر مقررہ اہداف کے حصول اور مثبت وتعمیری نتائج کے لیے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں کیونکہ محکمہ لائیواسٹاک کی پیداوری صلاحیت کو بڑھانا ناگزیر ہے اور ہمیں ایسے اقدامات اٹھانے ہیں جو مثالی ہوںاور اس ضمن میں ایسے آزمودہ اور مفید منصوبوں کو ترجیح دی جائے جنکی کمیونٹی کو ضرورت ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں