بلوچستان میں قانون کی حکمرانی کے دوڈمیپ کیلئے انتظامی ڈھانچے کیپ پروگرام کااجراء کردیاگیا

منگل 23 اکتوبر 2018 20:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) بلوچستان میں قانون کی حکمرانی کے دوڈمیپ کیلئے انتظامی ڈھانچے کیپ پروگرام کااجراء کردیاگیا، پروگرام کااجراء حکومت بلوچستان نے یواین آفس برائے منشیات اورجرائم کے تعاون سے کیاگیا، انتظامی ڈھانچے کیپ پروگرام کے اجراء کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے کانفرنس روم میں تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

، تقریب میں سیکرٹری داخلہ حیدرعلی شکوہ،یواین اوڈی سی کے نمائندے گوئیڈیس ، سابق آئی جی پولیس بلوچستان اوریواین اوڈی سی کے سینئرمشیرطارق کھوسہ اوردیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوئے،اس موقع پر سیکرٹری داخلہ حیدرعلی شکوہ کاکہناتھا کہ قانون کی حکمرانی موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے،یواین اوڈی سی کے تعاون سے قانون کی حکمرانی کے حوالے سے اہم قدم اٹھایاگیاہے،اس موقع پر یواین او ڈی سی کے نمائندے کاکہناتھا کہ قانون کی حکمرانی اورانصاف کے حوالے سے صوبائی حکومت سے تعاون جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں