پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل دیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

منگل 23 اکتوبر 2018 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل دیا اب کوئی ملک قرضہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے گوادر کو چائنا کے حوالے کیا گیا اور ملک کو برائے فروخت کرکے عوام کو دھوکہ دیا گیا موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں بلکہ مسلط کردہ حکومت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں 14 ہزار سے زاہد ملازمین جو کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں کام کررہے ہیں اور ان ملازمین کو نکالنے کی مذمت کرتے ہیں اور ان ملازمین کو نکالنے کے لئے بجائے مستقل کیا جائے اگر وفاقی حکومت نے کسی بھی محکمے کو پرائیوٹائز کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن جماعتیں سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی عثمان کاکڑ نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب صاف و شفاف جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہو تو مسائل حل ہو سکتے ہیں موجودہ حکومت کو عوام پر مسلط کرکے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچار کردیا اورغریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بھی مسلط کر دیا انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی اور بربادی میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ استعماری قوتیں اور آئی ایم ایف ہے کیونکہ آئی ایم ایف کا ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی خوشحالی دینے کے بجائے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا جائے اور اب اس ملک کو کوئی قرضہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل دیا اب کوئی ملک قرضہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے گوادر کو چائنا کے حوالے کیا گیا اور ملک کو برائے فروخت کرکے عوام کو دھوکہ دیا گیا موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں بلکہ مسلط کردہ حکومت ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں