کوئٹہ، آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کسٹم حکام کی جانب سے ڈرائیوروں پر تشدد اور ٹرکوں سے نان کسٹم سامان برآمد ہونے کی مذمت

کسٹم حکام اپنی نالائقی چھپانے کے لئے ڈرائیوروں پر تشدد کیا گیا،بیان

منگل 13 نومبر 2018 00:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کسٹم حکام کی جانب سے ڈرائیوروں پر تشدد اور ٹرکوں سے نان کسٹم سامان برآمد ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹم حکام اپنی نالائقی چھپانے کے لئے ڈرائیوروں پر تشدد کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن محکمہ کسٹم کی طرف سے الیکٹرنک میڈیا اور مختلف چیلنجز پر نیوز چلائی گئی کہ دشت کے مقام پر محکمہ کسٹم نے آل پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹ کے بینرزتلے چلانے والی ٹرانسپورٹ سے نان کسٹم سامان برآمد کیا گیا ہے محکمہ کسٹم کے کرپٹ ترین آفیسر ڈی سی مقبول بلوچ کی طرف سے راچایا گیا ایک ڈرامہ ہے جس کی حقیقت یکسر مختلف ہے گیارہ نومبر کو گاڑیاں کھڑی تھیں اور شام کے وقت آل پاکستان ٹرانسپورٹرز موقع پر پہنچے اور ڈی سی کسٹم مقبول بلوچ سے درخواست کی اگر ہماری گاڑیوں میں آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی شک ہے تو آپ میڈیا کے سامنے ہماری گاڑیوں کو ان لوڈ کرکے ان کا تجزیہ کریں لیکن ڈی سی کسٹم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ٹرانسپورٹروں کے احتجاج کے باوجود ٹرک کو زبردستی نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہ مارے اس احتجاج کو باقاعدہ طورپر کوئٹہ کے تمام میڈیا گروپس نے کوریج دی جو کہ 12 نومبر محکمہ کسٹم کے پوست میڈیا پر چلائی گئی خبر کی مکمل تردید کرتے ہوئے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اس موقف کی تائید کرتے ہیں اور ہم آل پاکستان ٹرانسپورٹرزچیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اور چیف کلکٹر کسٹم کراچی وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست کرتے ہیں وہ اپنے اختیارات سے ایسے کرپٹ ترین آفیسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں اور ڈی سی کسٹم مقبول بلوچ کی کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں