جیلانی خان اچکزئی نے کی قومی ، سیاسی ، سماجی اور قبائلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عوامی نیشنل پارٹی

منگل 13 نومبر 2018 00:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید امیر علی آغا ، اراکین مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد ، سید عبدالباری آغا اور عبدالباری کاکڑ نے شہید خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کو ان کی آٹھویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلانی خان اچکزئی نے پشتونوں کے روشن مستقبل کی خاطر جو جدوجہد کی وہ ناقابل فراموش ہے ان کی قومی ، سیاسی ، سماجی اور قبائلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیلانی خان اچکزئی کو 13نومبر2010کو نامعلوم افراد نے شہید کردیا وہ جسمانی طو رپر تو ہم سے جدا ہوگئے مگر ان کی جدوجہد اور ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی خان جیلانی خان اچکزئی نے پارٹی کے مرکزی عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور فخرا فغان باچاخان ، رہبر تحریک خان عبدالولی خان اور مشر اسفندیار ولی خان کے شانہ بشانہ پشتونوں کے روشن مستقبل کی خاطر تاریخی جدوجہد کی ان کی شہادت کا زخم آج بھی تازہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آج ہم جیلانی خان اچکزئی کی آٹھویں برسی منارہے ہیں آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی خدمات اور جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے پشتونوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں پارٹی نے ان کی آٹھویں برسی کے موقع پر 16نومبر کو چمن میں جلسہ عام کا انعقاد کیا ہے جلسہ عام سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور جیلانی خان اچکزئی کی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے کارکن اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت یقینی بنا کر شہید وطن کو خراج عقیدت پیش کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں