تاجر حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء اور قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،

جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جانا ضروری ہے، مشیر تعلیم بلوچستان حاجی میر محمد خان لہڑی

منگل 13 نومبر 2018 19:06

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) مشیر تعلیم بلوچستان حاجی میر محمد خان لہڑی نے نصیر آباد کے تاجر حاجی محمد نواز مینگل کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی محمد نواز مینگل کا اغواء اور بعد ازاں قتل لمحہ فکریہ ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نصیر آباد کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی تمام شازشوںکو ناکام بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جانا ضروری ہے ،اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ پولیس جدید خطوط پر تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ،عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، حاجی محمد نواز مینگل شریف النفس اور عوام دوست شخصیت تھے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ اس واقعہ سے متعلق آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جارہی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں