ہماری حکومت مضبوط اور مستحکم ہے ،مخالفین پروپیگنڈہ میں مصروف عمل ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ،صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ

منگل 13 نومبر 2018 19:39

ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ جو ان دنوں ترقی کے دورے پر ہیںآئندہ چند روز بعد پاکستان واپس آئیں گے،منگل کے روز این این آئی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت مضبوط اور مستحکم ہے مخالفین پروپیگنڈہ میں مصروف عمل ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ،وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے وزیراعلی کی قیادت میں پوری ٹیم ایک ساتھ ملکر کام کررہے ہیں اور صوبے کو جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،سابقہ حکومتوں نے صرف وعدے کئے صوبے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہم جو وعدے کریں گے اسے ہر حالت میں پورا کریں گے ،انہوں نے کہاکہ میرا بیرون ملک کے دورے کے موقع پر بھی اپنا حلقہ انتخاب اور محکمے کے افسران سے مسلسل رابطہ ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں