کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کا قبائلی سماجی شخصیت حاجی محمد نواز مینگل کے بہیمانہ قتل کی مذمت

واقعہ انتہائی دالخراش ہے ، صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکامی دکھائی دے رہی ہے،بیان

منگل 13 نومبر 2018 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں قبائلی سماجی شخصیت شہیدحاجی محمد نواز مینگل کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی دالخراش اورانتظامیہ کی ناکامی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے گی صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکامی دکھائی دے رہی ہے حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 16نومبر کو بولان ‘ ہرنائی ‘ لورالائی ‘ کوہلو ‘ دکی ‘ موسیٰ خیل ‘ بارکھان ‘ سبی ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ 19نومبر کو قلات ‘ مستونگ ‘ خضدار ‘ لسبیلہ ‘ 21نومبر کو تربت ‘ گوادر ‘ پنجگور ‘ آواران ‘ 23نومبر کو کوئٹہ ‘‘ نوشکی ‘ چاغی ‘ خاران ‘ واشک کے پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کئے جائیں گے تمام اضلاع کے صدور‘ جنرل سیکرٹریز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مظاہروں کو کامیاب بنانے میں اپنا سیاسی کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں