کوئٹہ،خواجہ سرائوں کی شناخت اور ویلفیئر کے پاس کر دہ ایکٹ پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ،نورالحق بلوچ

بدھ 14 نومبر 2018 21:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سیکرٹری سوشل ویلفیئر نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ خواجہ سرائوں کی شناخت اور ویلفیئر کے پاس کر دہ ایکٹ پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی قائم کر دہ کمیٹی کی جانب سے ارسال کر دہ مسودہ کے روشنی میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ سرائوں کی شناخت اور ویلفیئر کی اہمیت پر بات کر تے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں19 مئی2018 کو خواجہ سرائوں کی شناخت اور ویلفیئر کیلئے پاس کر دہ ایکٹ پر عملدرآمد کو تیز کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ارسال کر دہ مسودہ کی روشنی میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی سر براہی میں پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے میں بطور سیکرٹری سوشل ویلفیئر کمیٹی کے سیکرٹری طور پر فرائض انجام دونگا کمیٹی میں صحت ، تعلیم، داخلہ کے سیکرٹریز سمیت ڈی جی نادرا ،ہو م نیٹ پاکستان بلوچستان ، عورت فائونڈیشن لنیجڈ سوسائٹی اور خواجہ سرائوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے کمیٹی صوبے کے تمام خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانے کیلئے ون وینڈ آپریشن کو عملی جامعہ پہنائے گی اس اعلیٰ سطح کمیٹی پر کمیٹیوں کے قیام اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کریگی شناختی کارڈ بنانے کے ساتھ کمیٹی بلوچستان ٹرانس جنڈر پالیسی بھی مرتب کر ینگے پالیسی کی روشنی میں خواجہ سرائوں کی ویلفیئر اور حقوق کے تحفظ پر عملدرآمد کر انے کا طریقہ کار واضح کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں